تلنگانہ

نارائن پیٹ کی خاتون عازم حج کا انتقال _ 11 جون کو سعادت حج کے لئے روانہ ہونے والی تھیں

نارائن پیٹ: 07 جون (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع مستقر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون عازم حج کا آج دوپہر حیدرآباد میں اچانک انتقال ہوا۔ محترمہ نجمہ بیگم،زوجہ مرحوم جناب محمد شبیر حسین صدیقی جن کا کور نمبر .tsf.1571.03.0۔تھا۔اور اِنکی حج بیت اللہ کے لیے 11/جون کو شام 4 بجے کی فلائٹ سے جده روانگی عمل میں آنے والی تھی

 

۔ آج دوپہر اچانک سینے میں درد کی شکایت پر حیدراباد اولیو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ انکی عمر 56 سال کی تھی۔ نماز جنازہ 08 جون بروز جمعرات مسجد حاجی خان پیٹ نارائن پیٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائیگی۔

 

پسماندگان میں تین فرزندان اور ددخترانتر شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے ڈاکٹر رحمت صدیقی سے 9985946033 رابطہ پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button