تلنگانہ

تلنگانہ میں 53 پولیس عہدیداروں کو ترقی _ عبدالرشید کو ایس پی اور فضل الرحمن، شاکر حسین، شیخ جہانگیر اڈیشنل ایس پی بن گئے

حیدر آباد ۔ 9 جون (اردولیکس ) تلنگانہ میں  18 اڈیشنل ایس پیز کو ایس پی اور 35 ڈی ایس پیز کو اڈیشنل ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔ ڈی جی پی انجنی کمار نے اڈ نیشنل ایس پیز کے طور پر ترقی دینے کی حکومت کو تجویز بھیجی تھی جس پر غور کے بعد حکومت نے کئی اڈیشنل ایس پیز کوالیس پیز بنانے کی تجویز کو منظوری دی۔ اس سلسلہ میں جی او جاری کر دیا گیا ہے۔

 

محمد عبدالرشید کو  اڈیشنل ڈی سی پی اسپیشل آپریشن ٹیم مادھاپور سائبر آباد کو ترقی دیتے ہوئے ایس پی مقرر کیا گیا ہے اور انہیں ڈی جی پی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ فضل الرحمن محمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس آئی بی ، انٹلی جنس جو وزیر داخلہ سے اٹاچ تھے، کوترقی دیتے ہوئے اڈیشنل ایس پی مقرر کیا گیا ہے اور انہیں ڈی جی پی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ شاکر حسین اور جہانگیر شیخ کو بھی  اڈیشنل ایس پی کے عہدہ پر ترقی دیتے ہوئے انہیں بھی ڈی جی پی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔

 

ایس پیز کے عہدہ پر جن عہدیداروں کو ترقی دی گئی ہے ان میں جی چند را موہن ، پرساد، کشن دھیر اوت ، رمنا ریڈی اٹلا، پشپا کر رہی ، نرمدا چاپلائڈ وگو، اوشارانی ترونگاری ، سرینواسلو وری کیلا، ایس کیرتی چیپوری ، کویتا گنجی ، سنیتا موہن جی، پر سا درانی ، شری شا چیپوری ، اشوک کمار، انو نیا جتادی ، سرینواس سنکاری اور سرینواس را وایم شامل ہیں۔

 

جن عہدیداروں کو اڈیشنل ایس پیز کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے ان میں نرسمہا ریڈی کے، پر بھا کر ر ا و آر، ونود کمار الیس ، سوریا نارائنا ایس ، نرسمہا ر ا واے وی آر سر مینواس را وپی، روی کمار ڈی ہاشمی نارائنا، روی چندن ریڈی، شیام بابو، بالاسوامی ، وینکٹ رمنا ، رام داس تیجا واستو، پر سا در او، سنجیور او، روی ، سریندر راد، وینو گوپال ریڈی، سرینواس راد، پرتھوی دھر راو، نریش کمار، و یرانا، سرینواسلو، موہن راجه مندی شمو گم ، مدھوسدن راو، جے رام، سرینواس ریڈی ویما ،سر مینواس، راجو کو ٹیشور را و، ستیہ نارائنا شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button