تلنگانہ
محبوب نگر کے اردو صحافیوں کا وفد مرحوم کیمرا مین عبدالوسیم اوٹکور کے گھر والوں کو مالی امداد دلانے کے لیے پریس و اردو اکیڈمی سے نمائندگی

اٹکور : 25 اگست (اردو لیکس) محبوب نگر ضلع کے اردو صحافیوں کے ایک وفد کے ہمراہ ٹی یو ڈبیلو جے کے صدر جناب ایم اے ماجد صاحب ،جنرل سیکرٹری سید غوث محی الدین، عبدالاحد صدیقی صاحب (راشٹرا سہارا)، محمد جعفر صاحب 4 ٹی وی ،محمد معز الدین صاحب شادنگر، محمد اشفاق اوٹکور، حافظ و مولوی عبدالرحمن صاحب کے علاوہ این-محمود نے پریس اکیڈمی کے چیئرمین سری سرینواس ریڈی اور اردو اکیڈمی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سری وی کرشنا اور اردو اکیڈیمی ڈائریکٹر /سکریٹری جناب سجاد علی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مرحوم عبدالوسیم اوٹکور (کیمرہ مین سہارا) کی فیملی کے لیے مالی امداد کے لیے ایک درخواست کے ذریعہ پریس اکیڈمی کے چیئرمین اور اردو اکیڈمی سےبھر پور نمائندگی کی گئ۔ان عہدیداران نے اس وفد کوجلد سے جلد مالی امداد دینے کا تیقن دیا ھے۔