نیشنل

ٹاپ 10 سیاحتی مقامات میں تاج محل سرفہرست۔ تاریخی چارمینار اور گولکنڈہ قلعہ کو بھی نمایاں مقام

حیدرآباد کے تاریخی مقامات گولکنڈہ اور چارمینار نے سیاحتی میدان میں منفرد پہچان

 

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کی شان تاریخی مقامات گولکنڈہ قلعہ اور چامینار کو سیاحتی شعبہ میں نمایاں مقام حاصل ہوا ہے۔ یہ دونوں تاریخی ورثہ ہندوستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل ہیں۔

 

محکمہ آثار قدیمہ (Archaeological Survey of India – ASI) نے سال 2023-24 کے دوران سب سے زیادہ ملکی سیاحوں کی جانب سے دیکھے گئے ٹاپ 10 سیاحتی مقامات کی فہرست پیر کے روز جاری کی۔ اس فہرست میں گولکنڈہ قلعہ چھٹویں نمبر پر جبکہ چارمینار نویں نمبر پر رہا۔

 

سیاحتی فہرست میں آگرہ کا مشہور تاج محل پہلے نمبر پر ہے جہاں سال 2023-24 کے دوران 61 لاکھ ملکی سیاحوں نے دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button