جنرل نیوز

ننھی روزہ دار حیدرآباد کی انعم مشکورہ

حیدرآباد:  حیدر آباد کے پرانے شہر کے زی تیلگو نیوز رپورٹر جناب محمد کی دختر 7 سالہ انعم مشکورہ کو اللہ پاک نے پچھلے تین سال سے روزہ رکھنے کی سعادت بخشی ہے۔ حالانکہ اس عمر میں روزہ اس معصوم پر فرض بھی نہیں ہوا لیکن شوقِ عبادت اور جذبہ کی وجہ سے وہ اپنے آپ کو روزہ رکھنے سے روک نہیں پائیں۔ لڑکی نے اس سال بھی چار روزے رکھے۔ دن بھر والدین کی خصوصی توجہات اس کے ساتھ رہتی ہیں کہ روزہ رکھنے کی وجہ سے کہیں اسے کوئی مشکل تو نہیں پیش آرہی ہے۔ یہ اللہ کے فضل اور توفیق ہی کا نتیجہ ہے۔ تمام سے اس لڑکی کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے مزید روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اس کو نیک صالح بنائے ، دین کی عالمہ بنائے ، معاشرے کو سنوارنے والی بنائے۔ آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button