جنرل نیوز

نظام آباد میں کارپوریٹر یم اے قدوس کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام یم یل اے گنیش گپتا کی شرکت 

قومی یکجہتی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ و نظام آباد کی ترقی کیلئے دُعا کریں

کارپوریٹر یم اے قدوس کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام یم یل اے گنیش گپتا کی شرکت

 

نظام آباد 6 /اپریل (اردو لیکس ) نظام آباد اربن یم یل اے مسٹر بیگا لا گنیش گپتا نے عامتہ المسلمین سے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر ملک و ریاست میں ہندو مسلم سکھ عیسائی کے درمیان محبت و خلوص آپسی بھائی چارگی فرقہ وارانہ ہم آہنگی و قومی یکجہتی و اتحاد کیلئے اور تلنگانہ ریاست و نظام آباد شہر بے مثال ترقی کرنے کیلئے خصوصی طور پر دعا کرنے کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد شہر میں گذشتہ (50) سالوں کے دوران وہ ترقی نہیں ہوئی تھی جو بی آریس کے حالیہ دور میں ہوئی یم یل اے گنیش گپتا سینئر کارپوریٹر ڈیویژن نمبر 58 دھا رو گلی نظام آباد مسٹر یم اے قدوس کی جانب سے کنگ بیالیس فنکشن ہال قلعہ روڈ میں ترتیب دیئے گئے دعوت افطار میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے مخاطب کر رہے تھے‌ اس دعوت افطار میں میٹر بلدیہ نیتو کرن شیکھر ،نوڈا چیرمین پر ابھا کر ریڈی، بی آریس ٹاون صدر سر پا را جو ، صدر ضلع اقلیتی سل نوید اقبال بی آریس قائدین سید مجاہد علی ببو، متین جو بلی ، یم اے جلیل ، محمد فیاض الدین سابقہ صدر ضلع اوقاف ، ستیہ پر کاش ، عبدالرحیم چھوٹو محمد رفیع الدین بودھن ، ممتاز بزنسمین حامد بن حقانی ، محمد جنید علی ایڈوکیٹ ، عبدالقدیر اے ون عبدالرشید فرنیچرس ، یم اے معبود تنویر، عبد القدیر تاج، سینئر جرنلسٹس احمد علی خان اشفاق احمد خان پاپا ، محمد یوسف الدین خان، ایم اے مقیت فاروقی ،سید عثمان علی،ایم۔ اے غفار کے علاوہ کثیرتعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔ سینئر کارپوریٹر یم اے قدوس نے یم یل اے گنیش گپتا، مئیر نیتو کرن ، نوڈا چیرمین پر ابھا کر ریڈی کا خیر مقدم کرتے ہوئے گلدستے اور مہ روما پیش کئے یم اے مجاہد (ین آر آئی )نے یم یل اے گنیش گپتا کے ہاتھ پر امام ضامن باندھا خطیب و امام مسجد عبداللہ مولانا حافظ عبد القدیر حسامی نے دعا فرمائی یم یل اے گنیش گپتا نے کارپوریٹر یم اے قدوس کو کھجور پیش کرتے ہوئے روزہ کشادہ کیا بعد ازاں عبد القدیر حسامی کی امامت میں نماز مغرب ادا کی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button