تلنگانہ

بی آر ایس رکن اسمبلی ایم ہنمنت راو اور دوسروں کی راہول گاندھی سے ملاقات

نئی دہلی _ 29 ستمبر ( اردولیکس)  کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے بعد بی آر ایس پارٹی کے رکن اسمبلی ایم ہنمنت راو اور دیگر قائدین نے آج دوسرے دن دہلی میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی سے ملاقات کی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز تلنگانہ میں حکمران جماعت بی آر ایس کے رکن اسمبلی ایم ہنمنت راو کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے تھے  ان کے ہمراہ ان کے فرزند اور بی آر ایس پارٹی کے دو سابق ارکان اسمبلی بھی کانگریس میں شامل ہوگئے ۔

 

جمعرات کو دہلی میں اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں بی آر ایس رکن اسمبلی مینامپلی ہنمنت راؤ، ان کے بیٹے روہت، سابق ایم ایل اے ویمولا ویریشام، بھواناگیری لیڈر کمبھم انیل کمار، اور نکا پربھاکر، کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی

 

۔اس موقع پر ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی، اے آئی سی سی انچارج مانک راؤ ٹھاکرے، اے آئی سی سی سکریٹری ومسی چند ریڈی، سابق وزیر شبیر علی، پونگولیٹی سرینواس ریڈی اور دیگر موجود تھے

یہ بھی پڑھیں

بی آر ایس رکن اسمبلی ایم ہنمنت راو اور کئی قائدین کی کانگریس میں شمولیت

متعلقہ خبریں

Back to top button