جرائم و حادثات

گاہک بن کر آئیں تین خواتین ، 14 منٹ میں ہاتھ صاف – کلیان جیولرس سے 14 لاکھ کا سونا چوری

اترپردیش میں چونکا دینے والی واردات، زیورات کی دکان سے خواتین نے لاکھوں کا سونا چرایا

 

لکھنؤ _ اترپردیش میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گاہک بن کر زیورات کی دکان میں داخل ہونے والی خواتین نے مہارت کے ساتھ لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات چرا لئے۔ یہ واردات اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں پیش آئی۔

 

تفصیلات کے مطابق پریاگ راج میں واقع کلیان جیولرس کے شوروم میں تین خواتین زیورات خریدنے کے بہانے داخل ہوئیں۔ جب سیلز مین انہیں زیورات دکھانے میں مصروف تھا، اسی دوران خواتین نے شیشے کے شوکیس میں رکھا ہوا بالیوں کا ڈسپلے پیڈ چپکے سے چرا لیا اور کسی کو خبر ہوئے بغیر اپنے کپڑوں میں چھپا لیا۔

 

محض 14 منٹ کے اندر خواتین نے واردات انجام دی اور شوروم سے فرار ہو گئیں۔ یہ پوری کارروائی وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گئی۔ بعد میں جب ڈسپلے پیڈ غائب پایا گیا تو عملہ کو شبہ ہوا، جس کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی گئی اور چوری کا انکشاف ہوا۔

 

واقعے کی شکایت پولیس میں درج کرائی گئی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم خواتین کی تلاش میں مصروف ہے۔ ابتدائی اندازے کے مطابق چرائے گئے سونے کے زیورات کی مالیت تقریباً 14 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button