جنرل نیوز

کھمم شہر کے مشہور بلیٹ میکانک سید انور کی جانب سے دعوت افطار

ملک کی سالمیت نفرت اور فرقہ پرستی کے خلاف مسلم اور دلت اتحاد ناگزیر ڈاکٹر ایم ایف گوپی ناتھ کھمم شہر کے بی کے بازار میں کھمم شہر کے مشہور ومعروف بلیٹ میکانک سید انور کی جانب سے دعوت افطار کا انعقاد عمل میں لایا گیا

 

اس موقع پر دعوت افطار میں مہمان خصوصی کی طور کھمم شہر کے مشہور ومعروف ڈاکٹر ایم ایف گوپی ناتھ ہارٹ اسپسلیشٹ نے شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ نفرت کے دور میں مسلم اور دلتوں کا اتحاد ناگزیر ہے ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ آج ملک میں ہندو تنظیمیں نفرت کو ہوا دیکر ملک میں فرقہ وارانہ ماحول پیدا کررہی ہے ان حالات میں ڈاکٹر صاحب نے دلتوں اور مسلمانوں کو ایک پلاٹ فارم پر جمع ہوکر اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرقہ پرستی اور نفرت کے خلاف آواز بلند کرکے ملک کی سالمیت کے لئے پیش پیش رہنے کی ضرورت پر زور دیا

 

اس موقع پر حافظ محمد جواد احمد نے دعا کی دعوت افطار میں بی آر ایس اقلیتی قائدین شہر کھمم محمد تاج الدین محمد یعقوب پاشا ریاست شفیع اردو گھر شادی خانہ کھمم رکن سلیم سید فاروق کے علاوہ کھمم شہر کے تجار کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button