مبارکباد

گرمی کی شدت اور سالانہ امتحانات کے باوجود شہر عادل آباد کے سات سالہ فرحان صدیقی نے رمضان المبارک کا روزہ رکھا۔

عادل آباد۔15/اپریل( اردو لیکس )رمضان مبارک کا آخری عشرہ جاری ہے۔ گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے بڑے بزرگوں اور نوجوانوں کے لئے روزہ رکھنا مشکل ہورہا ہے، لیکن ایسے حالات میں چھوٹے چھوٹے بچے بھی روزہ رکھ رہے ہیں۔

 

یہ واقعی قابل تحسین ہے۔عادل آباد شہر مستقر کے مرحوم محمد احمد المعروف جانی میاں کے نبیرہ فرحان صدیقی ولد فہیم صدیقی یل ۔آئی ۔سی ڈیپارٹمنٹ نے الحمداللہ سات سال کی عمر میں رمضان المبارک کا روزہ رکھ کر سب کو یہ پیغام دیا ہے کہ جب حوصلہ مستحکم ہو تو کوئی کام مشکل نہیں۔ اپریل مہینے کا یہ روزہ لگ بھگ چودا گھنٹوں پر مشتمل ہے۔اور ننھے روزہ دار فرحان صدیقی کے سالانہ امتحانات بھی جاری ہیں اللہ پاک فرحان صدیقی کے روزے کو شرف قبولیت بخشے اور دین و دنیا میں کامیابی عطا فرمائے

 

۔ننھے ننھے معصوم بچے اور بچیوں کا افراد خاندان کو دیکھ کر روزہ رکھنے کا شوق بلکہ روزوں کی تکمیل ایک بہترین مثال و سبق ہے۔معصوم روزہ دار کے والدین اور افراد خاندان نے دن بھر نگرانی کی اور شام کو افطار کے وقت ننھے روزہ دار فرحان صدیقی کو پھول کا ہار پہناکر روزہ افطار (کھلوایا) کرایا اور خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر بجالایا۔اور معصوم کو خوب دعاؤں سے نوازا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button