جنرل نیوز

ناراین پیٹ سیوا میکس بلا سودی کوآپریٹئو کری ڈیٹ سوسائٹی کے آفس میں دعوت افطار کا اہتمام

نارائن پیٹ 15/اپریل ( پریس نوٹ) ناراین پیٹ سیوا میکس بلا سودی کوآپریٹئو کری ڈیٹ سوسائٹی کے آفس میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں معزز ممبران و ذمہ داران سوسائٹی اور روزہ دار بھائیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، سہولت میکرو فینانس کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بلا سودی قرض اور سود کی لعنت سے معاشرہ کو چھٹکارہ دلانے کے لئے سیوا میکس میکرو فینانس کی 40سوسائٹیاں قائم کی گئی ہیں ،

 

جو چھو ٹے کاروبار کرنے والے افراد کو بلا سودی قرض فراہم کرتی ہے ، نارائن پیٹ میں بھی سیوا کے 1600 ممبران ہیں جس میں غیر مسلم بھائیؤں کی بڑی تعداد شامل ہے ، اس تقریب میں نارائن پیٹ سیوا کے برانچ مینیجنگ کمیٹی کے صدر جناب مجاہد صدیقی ، نائب صدر جناب احمد خان ممبران سوسائٹی ، ارشد فیصل ، حسن الدین پٹیل ،ظہیر صوفی ، حسین پاشاہ اور انور پٹیل کے علاوہ دیگر جنرل باڈی ممبران ،عام ممبران اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،

متعلقہ خبریں

Back to top button