جنرل نیوز

ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ زون جناب بومیانائک نےجناب محمد مسعود الدین احمد کی 34سالہ تدریس خدمات پر تہنیت وگلپوشیاں کی

ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ زون جناب بومیانائک نےجناب محمد مسعود الدین احمد کی 34سالہ تدریس خدمات پر تہنیت وگلپوشیاں کی

 

حیدرآباد 30آگسٹ (پریس ریلیز ) ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ زون جناب بومیانائک اور جناب سھیل قادری کارپویٹر پتھر گٹی ڈویژن

نے جناب محمد مسعود الدین احمد سیئننر اسکول اسٹنٹ ریاضی کی 34سالہ تدریس خدمات پر انہیں تہنیت وگلپوشیاں کیا اس موقع پر کثیر تعداد میں مختلف تنظیموں کے اعلی عہدیداروں اساتذہ کرام ومعلمات رشت داران دوست واحباب وغیرہ کے علاوہ مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد مستان علی قادری مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری جناب محمد عبد المقتدر اویس جناب محمد صابر پاشاہ دیگر نے بھی تہنیت وگلپوشیاں کیا اس موقع پر کہا کہ جناب محمد مسعود الدین احمد نے اپنی تدریسی زندگی کا آغاز خلوص نیت اور علم کے چراغ کو عام کرنے کے عزم کے ساتھ کیا۔ ریاضی جیسے مشکل مضمون کو نہایت آسان، دلچسپ اور طلباء کی ذہنی سطح کے مطابق پڑھانے میں ان کا انداز ہمیشہ منفرد اور قابلِ تقلید رہا۔ آپ نے تین دہائیوں سے زائد عرصہ تک طلباء کی ذہنی آبیاری، سلیقہ شعاری اور علمی تعمیر میں اپنا قیمتی کردار ادا کیا۔طلباء میں ریاضی کے تئیں خوف کو دور کر کے دلچسپی و جستجو پیدا کی۔
نصاب کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت اور انسانیت کے جذبہ کو پروان چڑھایا۔تعلیمی معیار بلند کرنے کے لئے جدید تدریسی طریقوں اور عملی مظاہروں کو اپنایا۔متعدد طلباء نے آپ کی رہنمائی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے اسکول اور علاقے کا نام روشن کیا۔

 

e

متعلقہ خبریں

Back to top button