تلنگانہ

ریونت ” بھیا” آپ سے بات کرنی ہے، چیف منسٹر فوری پہنچ گئے آواز دینے والی خاتون کے پاس۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد ۔ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کو ایک خاتون نے آواز دیتے ہوئے کہا ریونت "انا” آپ سے بات کرنی ہے۔ آواز سن کر وہ فوری اس خاتون کے پاس پہنچ گئے۔

 

یہ واقعہ اتوار کے دن حیدرآباد کی یشودھا ہاسپٹل میں پیش آیا۔چیف منسٹر جب سابق چیف منسٹر کے سی آر کی عیادت کے لیے ہاسپٹل پہنچے تو اس وقت ایک خاتون نے انہیں دیکھ کر آواز دی۔ ریونت بھیا اپ سے بات کرنی ہے، چیف منسٹر نے ہاتھ کے اشارے سے خاتون کو وہیں رکنے کو کہا اور خود ان کے پاس پہنچ کر

 

ان کے مسئلہ سے واقفیت حاصل کی۔ خاتون نے چیف منسٹر کو بتایا کہ ان کی بچی ہاسپٹل میں زیر علاج ہے اور علاج کے لیے کافی رقم خرچ ہو رہی ہے، لہذا مدد کی جائے۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو فوری اس

 

مسئلہ کی یکسوئی کا ہدایت دی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button