نیشنل

راہل گاندھی نے سرکاری بنگلہ خالی کردیا: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: کانگریس کے قائد راہل گاندھی نے سرکاری بنگلہ آج خالی کر دیا ہے۔ راہل گاندھی کو مودی سر نیم معاملے میں عدالت کی جانب سےقصورواردئیے جانے کے بعد ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کردی گئی تھی۔ بعد ازاں لوک سبھا سکریٹریٹ نے ان کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ آج 22 اپریل کو بنگلہ خالی کرنے کی آخری تاریخ تھی۔ راہل گاندھی نے 22 اپریل کو 12 تغلق لین پرواقع اپنا سرکاری بنگلہ خالی کر دیا۔ اس موقع پر راہل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سچائی بولنے کی قیمت ہے آج کل، وہ جو بھی قیمت ہوگی میں چکاتا رہوں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button