جنرل نیوز

کھمم کے دو عیدگاہوں میں روایتی جوش و خروش سے فرزندان توحید نے خشوع و خضوع کے ساتھ نماز عید الفطر ادا کی

روایتی جوش و خروش سے فرزندان توحید نے خشوع و خضوع کے ساتھ نماز عید الفطر اداکی ۔مستقر کھمم شہر کے عید گاہوں میں بڑے مساجد میں اور ضلع بھر میں فرزندان توحید نے خشوع و خضوع کے ساتھ نماز عید الفطر اداکی چاند رات کے دن رات میں 1.30 بجے کھمم شہر میں زبردست موسلادھار بارش ھوی جس کی وجہ سے عوام کو عید کی خریداری میں اور دکانداروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑا جمع کی رات میں تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کی وجہ سے کھمم کے عید گاہوں میں جو شامیانہ نصب کیے گئے وہ گرگئے

بھر حال کھمم شہر کے جدید عیدگاہ گولہ گوڑم میں کھمم رورل عیدگاہ میں فرزندان توحید نے خشوع و خضوع کے ساتھ نماز عید الفطر ادا کی کھمم کے رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے کھمم کے جدید عیدگاہ گولہ گوڑم پہنچکر مصلیان کے ساتھ ملکر نماز عید الفطر اداکی اس موقع پر پی اجے کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کار بند ہے کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ میں تمام طبقات کی فلاح و بہبود یکسا ہورہی ہے پی اجے کمار نے انتخابات کے پیشِ نظر مسلمانوں کو بی آر ایس سے قریب کرنے کے لئے وعدوں کی بارش کردی پی اجےکمار کو عیدگاہ میں عید کے موقع پر جو خطاب کیا اس پر مسلمانوں نے سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل مسلمانوں کو صرف خوش کرنے والا بیان قرار دیا

کھمم رورل عیدگاہ میں مولانا محمد سعید احمد صاحب قاسمی صدر جمعیت العلماء کھمم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنی زندگی میں انقلاب برپا کرے رمضان کے بعد بھی اپنے زندگی میں نماز کو قائم رکھے اپنی زندگی میں تقوی پیدا کرے اور گناہوں سے سخت اجتناب کریں موجودہ پرفتن دور میں مسلمان اپنے زندگی میں اور صفوں میں اتحاد پیدا کرے کھمم رورل عیدگاہ میں پالیر رکن اسمبلی کے اوپیندر رڈی نے شرکت کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دی

متعلقہ خبریں

Back to top button