تلنگانہ

حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش۔ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: شہر حیدراباد میں آج سہ پہر تیز ہواؤں کے ساتھ زور دار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ حالانکہ دو دنوں سے شہر میں دن کے اوقات میں دھوپ دیکھی جا رہی تھی جبکہ کل رات بھی ہلکی سی بوندا باندی ہوئی تھی۔ آج صبح سے ہی سورج آنکھ مچولی کھیل رہا تھا لیکن سہ پہر کے بعد اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ زبردست بارش شروع ہو گئی۔

 

 

 

حیدراباد کے کئی علاقوں سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اچانک بارش کی وجہ سے اسکولس اور دیگر تعلیمی اداروں سے گھر واپس ہونے والے بچوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ساتھ ہی دفاتر سے واپس ہونے والوں کو بھی مشکلات درپیش ہوئیں۔بعض مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں جس کی وجہ سے گاڑی سواروں کو دشوار کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا.

 

 

 

واضح رہے کہ پہلے ہی محکمہ موسمیات نے ریاست میں تین دنوں کی بارش کی پیش قیاسی کی تھی۔ابھی جب کہ ریاست میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور راحت کاری کا کام جاری ہے ایسے میں مزید بارش کی پیش قیاسی سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے افراد میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button