جنرل نیوز

جامعہ صدیقیہ فیض العلم کریم نگر میں پنج سالہ مختصر مدتی کورس اعدادیہ تا مشکوۃ شریف میں داخلوں کا آغاز

مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی دامت مد ظلہ العالی(ناظم جامعہ ھٰذا) کی اطلاع کے بموجب

جامعہ صدیقیہ فیض العلم بمقام سالم پورہ،کریم نگر (تلنگانہ) میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے، دارالاقامہ میں لڑکوں کے لئےشعبہ حفظ و ناظرہ کے ساتھ ساتھ شعبہ عالمیت اعدادیہ تا مشکوۃ شریف تعلیم کا نظم رہے گا ،مشکوۃ شریف کے مکمل ہونے کے بعد سند عالمیت بھی دی جائے گی، دورۂ حدیث کے لئے ملک کے کسی بھی بڑی جامعات در العلوم دیوبند، جامعہ عربیہ ہتورا، دار العلوم حیدرآباد وغیرہ میں داخلہ لے سکتے ہیں ،اس کے علاوہ شہری لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے مسجد قباء مکرم پورہ سے متصل عمارت میں شعبہ حفظ و ناظرہ اور پنج سالہ عالم کورس کا معقول نظم ہے نیز اس کے علاوہ جامعہ کی طرف سے لڑکوں اور لڑکیوں کو عصری علوم میں ان کی صلاحیت کے اعتبار سے دسویں جماعت ، انٹر، اور ڈگری امتحانات اوپن سے دلوانے کا بھی نظم رکھا گیا ہے، لھذا طلبہ قدیم و جدید داخلوں کی کاروائی فوری مکمل فرمالیں، ان شاء اللہ 11 شوال المکرم 1444ھ مطابق 2 مئی 2023 بروز منگل با ضابطہ تعلیم کا آغاز ہوگا -خواہش مند اولیاء طلبہ 9440555413,

9989509096,

9440244348,

7416214425

پر رابطہ کرکے مزید تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں-

 

متعلقہ خبریں

Back to top button