تلنگانہ

ڈاکٹر ڈی شراون اور ستیہ نارائن کے ناموں کو کونسل کے لئے تلنگانہ کابینہ نے دی منظوری _ فاروق حسین کی جگہ کوئی متبادل مسلم ایم ایل سی نہیں !

حیدرآباد _ 31 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے لئے  گورنر کوٹہ کے تحت دو امیدواروں کے ناموں کو کابینہ نے منظوری دی ہے جن میں بی آر ایس پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر ڈی شراون اور سابق رکن اسمبلی کے ستیہ نارائن ہیں چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی صدارت میں آج کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ان دونوں کے ناموں کو منظوری دی گئی اور اسے گورنر کی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا

واضح رہے کہ جاریہ سال مئی  میں گورنر کوٹہ کے تحت  نمایندگی کرنے والے ایک مسلم فاروق حسین اور ایک کرسچن مینارٹی کے رکن  ڈی راجیشور راو کی معیاد قانون ساز کونسل میں ختم ہو گئی۔ اب تک سمجھا جا رہا تھا کہ ان دونوں مخلوعہ نشستوں پر اسی طبقہ سے تعلق رکھنے والے قائدین کو نمایندگی دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button