جنرل نیوز

ساجد خان نے اپنے رہائش گاہ کے سامنے ہنومان چالیسہ پڑھنے آنے والوں کے لیے تمام ضروری انتظامات کرتے ہوئے خیر مقدم کیا ۔پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو کیا گرفتار ۔

عادل آباد۔5/مئی(اردو لیکس)کانگریس پارٹی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے اپنے انتخابی منشور میں بجرنگ دل پر امتناع عائد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔جس کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی اور بجرنگ دل کی جانب سے کانگریس پارٹی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔اسی کے حصے طور پر عادل آباد میں بی جے وائی ایم،بھارتیہ جنتا پارٹی اور بجرنگ دل کے عقیدت مندوں کی جانب سے جمعہ کے روز عادل آباد ضلع کانگریس پارٹی صدر ساجد خان کی رہائش گاہ کے سامنے ہنومان چالیسہ پڑھنے کا اعلان کیا تھا۔

 

کسی بھی سیاسی قائد کے لیے یہ فطری امر ہے کہ اس کے گھر کے سامنے احتجاج کے لیے آنے والے دیگر پارٹی قائدین کو پولیس کے ذریعے گرفتار کر لیا جاتا ہے۔عادل آباد ضلع کانگریس پارٹی صدر ساجد خان نے نئی سیاست کا دروازہ کھولتے ہوئے اپنے رہائش گاہ کے سامنے ہنومان چالیسہ پڑھنے والے بی جے وائی ایم،بھارتیہ جنتا پارٹی قائدین اور بجرنگ دل کے عقیدت مندوں کو اپنی رہائش گاہ کے سامنے ہری چٹائی بچھاتے ہوئے خشک میوہ جات،پینے کا ٹھنڈا پانی اور کھانے کا انتظام کرتے ہوئے اپنی رہائش گاہ کے سامنے ہنومان چالیسہ پڑھنے کے لئے استقبال کیا۔

 

تاہم پولیس نے ہنومان چالیسہ پڑھنے کے لئے آنے والے بی جے وائی ایم،بھارتیہ جنتا پارٹی قائدین اور بجرنگ دل کے عقیدت مندوں کو گرفتار کرتے ہوئے ون ٹاون پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع کانگریس صدر ساجد خان نے کہا کہ کانگریس پارٹی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس صرف ان لوگوں کے خلاف ہے جو مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا صرف ایک ہی نعرہ ہے نفرت چھوڑو بھارت جوڑو،انہیں میں کہا کہ ہماری کانگریس پارٹی تمام مذاہب کا احترام کرنے والی پارٹی ہے

 

۔اس موقع پر ٹاؤن کانگریس صدر گڈی پیلی۔ناگیش،ضلع سیوادل چیرمین بیڈوڈکر۔موتی رام،عادل آباد دیہی منڈل صدر سنجے دوبے،عادل آباد حلقہ ایس سی سیل چیئرمین چندرالہ۔راہول سوشل میڈیا کو کنوینر سنگا راجو یادو،رسول خان،جابر بھائی،محمد صادق کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button