نیشنل

شادی سے چند گھنٹے پہلے دلہن کی موت…لیکن نہیں رکی شادی

نئی دہلی: شادی سے چند گھنٹے قبل ہونے والی دلہن کی موت ہوگئی جس کے بعد دلہے کی شادی دلہن کی بہن سے کردی گئی۔ یہ واقعہ ریاست گجرات میں پیش آیا۔ تاخیرسے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھاو نگر ضلع کے سبھاش نگر کے جینا بھائی راٹھوڑ کی بڑی بیٹی ہیتل کی شادی جمعرات کو ناری گاؤں کے وشال بھائی سے ہونے والی تھی۔ وشال بھائی بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچے۔

اسی دوران ہونے والی دلہن ہیتل بے ہوش ہو گئی۔ گھر والے اسے فوری طور پر ہاسپٹل لے گئے لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی دل کا دورہ پڑنے سے مرچکی ہے۔ شادی والے دن دلہن کی موت ہوگئی جس سے دونوں خاندانوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا لیکن شادی کی تمام تیاریاں ہوچکی تھیں ایسے میں ہیتل کے گھروالوں نے ایک اہم فیصلہ کیا۔ انھوں نے ہونے والی دلہن ہیتل کی چھوٹی بہن کی شادی وشال سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ وشال کے گھر والے اس کیلئےراضی ہوگئے جس کے بعد غم کے ماحول میں شادی کی تقریب انجام پائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button