نیشنل

فلم اداکارہ ملائکہ اروڑہ کے والد کی خودکشی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کے والد نے خودکشی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے والد انیل اروڑہ نے باندرہ میں اپنے مکان کی چھٹویں سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔

 

یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح تقریباً 9 بجے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ملائیکہ اروڑہ کے سابق شوہر ارباز خان اداکارہ کے گھر پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے ملائکہ اروڑہ کے والد نے چھٹی منزل کی گیلری سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ کچھ عرصہ سے خرابی صحت سے دوچار تھے۔

 

جس وقت انیل اروڑہ نے خودکشی کی اس وقت ملائکہ اروڑہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔ خودکشی کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا پولیس چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button