جنرل نیوز

مسجد اسلامیہ محلہ حطای میں گرمای کلاسیس کا آغاز عوام الناس سے استفادہ کی اپیل 

نظام آباد 11/ مئ (اردو لیکس)الحمد اللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اسکول کے طلباء وطالبات کی گرمای تعطیلات کو کارآمد بنانے اور بچوں کو اسلامی تعلیم وتربیت سے آراستہ کرنے کے لےء مسجد اسلامیہ نظام آباد میں ایک ماہ کا کورس مرتب کرکے آج سے تعلیم کا آغاز کیاگیاہے پہلے دن ہی الحمدللہ 30 طلباء شریک رہے واضح رہیکہ اس مکتب میں روزآنہ صبح ساڑھے نو بجے تا ایک بجے ماہر اساتذہ کرام کی نگرانی میں نورانی قاعدہ ناظرہ قرآن اورحفظ قرآن تجوید کے ساتھ پڑھانے کا اہتمام ہورہاہے اس کے علاوہ دینیات کے حوالہ سے عقائد میں توحید رسالت آخرت ودیگر بنیادی باتیں بتای جائیں گی نیز اسلامی تربیت ومعاشرت کے سلسلہ میں کھانے پینے سونے اوررہنے کے سنن و آداب اوراخلاقیات پر بھی یومیہ دروس دییے جائیں گے اس موقع پر مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی امام وخطیب مسجد اسلامیہ نے اہلیان محلہ ومصلیان مسجد سے خواہش کی کہ وہ اس سمر کیمپ سے اپنے بچوں کو استفادہ کروائیں حافظ راشد حافظ محسن سید محمد عمران شریف ودیگرمنتظمین نے انتظامی کمیٹی مسجد اسلامیہ کاشکریہ اداکیا اور حسن اقدام کو سراہتے ہوے دعاؤں سے نوازا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button