ایجوکیشن

تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و کالج گرلز1- آرمور کی طالبات کی انٹرمیڈیٹ میں شاندار کامیابی

نظام آباد:12/ مئی (اردو لیکس) ناہید ہ فردوس پرنسپل اقلیتی اقامتی اسکول گرلز1-آرمورکے جاری کردہ پریس نوٹ کے بموجب انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج اقلیتی اقامتی اسکول و کالج گرلز1-آرمور کی طالبات نے انٹرمیڈیٹ نتائج میں شاندار مظاہرہ کیا۔ جس میں سال دوم میں 9 طالبات نے 900 سے زائد نشانات حاصل کئے۔ جبکہ سال اول میں 9 طالبات نے 400 سے زائد نشانات حاصل کی۔ سال دوم میں سوجنیا ایم پی سی میں 1000 نشانات نشانات کے منجملہ 947 نشانات حاصل کئے۔

 

صوبیہ فردوس نے ایم پی سی سال دوم میں 1000 نشانات کے منجملہ 979، عبدال سمرین بی آئی پی سال دوم میں 1000 نشانات کے منجملہ 970، صبیحہ نے بی پی سی سال دوم میں 1000 نشانات کے منجملہ 961 نشانات حاصل کئے اسی طرح انٹرمیڈیٹ سال اول میں ایم پی سی کی طالبہ شیوا پوانی نے 470 کے منجملہ 424،ثانیہ سلطانہ نے ایم پی سی سال اول میں 470 کے منجملہ 422، چریترا نے بی پی سی سال اول میں 440 نشانات کے منجملہ 410 نشانات حاصل کئے۔ اس پر مسرت موقع پر پرنسپل اقلیتی اقامتی اسکول گرلز1-آرمور ناہید ہ فردوس، آر ایل سی عبدالبصیر، ویجلننس آفیسر شیخ احمدضیاء اور ٹمریز سکریٹری بی شفیع اللہ اور ان کی ٹیم نے طالبات کامبارکباد پیش کی ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر پرنسپل ناہیدہ فردوس نے کہا کہ جناب اے کے خان، جناب بی شفیع اللہ کی محنت وکاوشوں کی وجہ سے یہ ادارہ کامیابی کی طرف گامزن ہے۔ اس لئے تمام سرپرستوں سے ادباً گذارش ہے کہ اپنے بچوں کو ٹمریز اداروں میں د اخلہ دلواکر ان کے مستقبل کو روشن وتابنناک بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button