نیشنل

کرناٹک کے نتائج عام انتخابات میں بی جے پی کے زوال کا آغاز: ممتا بنرجی

نئی دہلی: کرناٹک میں بی جے پی کی شکست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے ہفتہ کو کہا کہ جنوبی ریاست میں انتخابی نتائج 2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی کے زوال کی شروعات ہیں۔ ٹی ایم سی صدر نے کہا ”میں جیتنے والوں اور ووٹروں کو ان کی جیت کے لیے سلام کرتی ہوں۔ چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے انتخابات آنے والے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ بی جے پی دونوں انتخابات ہارے گی اور یہ 2024 کے اختتام کا آغاز ہے۔ اب مجھے نہیں لگتا کہ بی جے پی 100 کا ہندسہ بھی پار کر پائے گی۔ ممتا نے ٹویٹر پر لکھا "تبدیلی کے حق میں فیصلہ کن مینڈیٹ کے لیے کرناٹک کے لوگوں کو میرا سلام۔ سفاک آمرانہ اور اکثریتی سیاست کو شکست ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button