ایجوکیشن

کریم نگر میں مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے مسابقتی امتحانات کی کوچنگ کلاسس کا اختتام _ مختلف شخصیات کا خطاب

کریم نگر ، 13/ مئی ( پریس  نوٹ)  ریاست تلنگانہ میں منعقد ہونے والے گروپ I، II، III اور IV نیز اساتذہ اور لیکچررس اور مختلف عہدوں کیلئے مستقبل قریب میں ہونے والے امتحانات میں سخت محنت و لگن کے ساتھ کامیابی کی صورت میں آپ منتخب ہونے پر اپنے خاندانوں کیلئے آپ مستقبل میں لیڈر شب رول ادا کریں گے سابقہ  وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اکبر علی خان، صدر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر الحاج محمد مظفرالدين شبیر انجینئر ، نائب صدر الحاج مرزا احمد بیگ, ڈاکٹر محمد سلیم جنرل سکریٹری شیخ ابوبکر خالد، گروپ -4 کوچنگ کوآرڈینیٹر سید افضل محی الدین ، سینئرجرنلسٹ محمد نثار احمد پروانہ, اور سرپرست ٹرینڈ ٹیچرس اسو سی ایشن سرور شاہ بیابانی ، سید مظفر الدین آرگنائزر سیکرٹری نے مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر کے کانفرنس ہال میں منعقد گروپ -IV کی اختتامی تقریب میں ان خیالات کا اظہار کیا

 

۔ پروفیسر اکبر علی خان صاحب نے اپنے خطاب میں ذمہ داران كوچنگ سے اپیل کی کے وہ مسلم طلباء و طالبات کے لیے مختصر ‏ مدتی تین ماہ جنرل اسٹڈیز، اپٹیٹوڈ اور ریزننگ کی ایڈوانس مفت معیاری کوچنگ انتظام کریں . ماہر امراض نسواں کے۔کے ہاسپٹل کی منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر خدیجہ خاتون نے مسلم طالبات کو سخت محنت و لگن کے ساتھ اپنی تیاری جاری رکھنے کی اپیل کی۔ *صدر مسلم ایجویشنل سوسائٹی کریم نگر ، انجینئر محمد مظفر الدین نے تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس کے اشتراک سے 75 دنوں کی گروپ ۔IV مفت کوچنگ کی کامیاب کارکردگی پر ذمہ داران کی ستائش کی۔ صدر سوسائٹی محمد مظفر الدین احمد نے اعلان کیا کہ

عنقریب دیگر امتحانات بشمول اقامتی اسکولس اور کالجس کے مخلوعہ جائیدادوں کی بھرتی کے ضمن میں منعقد ہونے والے ٹسٹ کی مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے بھر پور تعاون کیا جائیگا جس سے زیادہ سے زیادہ مسلم طلباء و طالبات روز کے حصول کو یقینی بنا سکیں*۔مئیناریٹی اسٹڈی سرکل تلنگانہ محمد خواجہ نے اپنے خصوصی خطاب میں طلبہ سے اپیل کی کے وہ مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریمنگر کی جانب سے منعقد ہونے کوچنگ سے مکمل استفادہ کریں اور تلنگانہ مئیناریٹی اسٹڈی سرکل کی جانب سے شائع ہونے والے اردو اور انگریزی زبان کے تعلیمی میٹیریل سے استفادہ کریں۔ محمد خواجہ اپنی جانب سے اعلان کیا کہ مستقر کریمنگر پر کسی بھی قسم کی کوچنگ کے انتظام کیلئے وہ بھر پور تعاون کریں گے۔

سید افضل محی الدین سرپرست ٹریند ٹیچرس و کوآرڈینیٹر گروپ-4 کوچنگ نے اپنے جذباتی خطاب میں طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شب و روز محنت کرتے ہوئے اور روز گار کے حصول کیلئے حتی المقدور کوشش کریں۔انھوں نے مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریمنگر کی جانب سے معیاری مفت کوچنگ کے انتظام پر صدر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی انجنئیر محمد مظفر الدین احمد اور دیگر ذمہ داران کی زبردست ستائش کی اور انکا شکریہ ادا کیااور تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سے تمام ذمہ داران اور تمام مہمانان کو تہنیت پیش کرتے ہوئے یادگاری تحفوں سے نوازا گیا۔سرور شاہ بیابانی اور شیخ حسام الدین نے بھی مخاطب کرتے ہوئے طلبہ کو مفید مشوروں سے نوازا۔اس موقع پر 13 مئی کو منعقد گروپ 4 کے تمثیلی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے 10 طلبہ کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

اس پروگرام میں اختتامی تقریب کے موقع پر تمام مہمانوں کو خصوصی تحائف پیش کئے گئے۔ اس موقع پر قاضی محمد شجیع الدین، حافظ عبد المجید اشتیاق، خواجہ سید اظہر الدین، حافظ محمد یاسین ،سید مطھر الدین، اظہار حسین اظہار ،اور فوزیہ کوثر، نکہت رعنا، حمیرہ، زیبہ ماہین، اشفیہ زرین، نشرح کلیم، اور دیگر ذمہ داران و اراکین کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد شریک رہی۔پروگرام کی کارروائی نشرح کلیم، رابعہ فاطمہ اور جناب اظہار حسین اظہار نے چلائی۔

حمد باری تعالیٰ فوزیہ کوثر اور نعت شریف رابعہ فاطمہ نے پیش کی، اور حافظ عبدالمجید اشتیاق کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button