تلنگانہ

منور فاروقی کی وجہ سے حیدرآباد کے حالات خراب ہوئے ہیں: بنڈی سنجے

کریم نگر _ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ کامیڈین منور فاروقی کی وجہ سے تلنگانہ بالخصوص حیدرآباد کے حالات خراب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر کے ٹی آر ہی منور فاروقی کو حیدرآباد لائے تھے. اگر منور فاروقی نہ آتے تو تلنگانہ پرامن ہوتا۔ متنازعہ افراد کو طلب کرنے والے کے ٹی آر کو اس کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔ بنڈی سنجے نے دعوی کیا کہ ٹی آر ایس اور مجلس نے مل کر فسادات کرانے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ یہ حرکتیں ووٹ بینک کی سیاست کے لیے کی جا رہی ہیں۔ چیف منسٹر چندرشیکھرراو جو کہ امن و سلامتی کی حفاظت کرنے والے ہیں لیکن وہ امن و سلامتی کا مسئلہ پیدا کررہے ہیں جو شرمناک ہے۔انھوں نے دانشوروں سے تلنگانہ میں جاری پابندیوں کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ ہر کوئی تلنگانہ کو سری لنکا تصور کر رہا ہے کیونکہ یہاں کے حالات سری لنکا سے بدتر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی تمام مذاہب کی بہتری کی خواہش رکھتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button