جنرل نیوز

مدرسہ قاسم العلوم و میمونہ للبنات کھمم کے زیر اہتمام ڈائمنڈ اسکول جمی بنڈا روڈ کھمم میں منعقدہ دوسرا اجلاس عام بعنوان تقسیم اسناد و اسلامک جنرل نالیج کوئز

عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی طلباء کو لازم اولیاء طلباء اپنے بچوں کی دینی نہج پر تربیت کو لازم کرلے ان خیالات کا اظہار دوسرا عظیم الشان جلسہ تقسیم اسناد و اسلامک جنرل نالیج کوئز سے مہمان خصوصی مولانا عبد القادر صاحب رشادی کا خطاب

مدرسہ قاسم العلوم و میمونہ للبنات کھمم کے زیر اہتمام ڈائمنڈ اسکول جمی بنڈا روڈ کھمم میں منعقدہ دوسرا اجلاس عام بعنوان تقسیم اسناد و اسلامک جنرل نالیج کوئز سے صدر اجلاس مولانا عبد القادر صاحب رشادی صدر جمعیت العلماء ضلع سریاپیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کو دینی تعلیم بھی لازم ہے اولیاء طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی دینی نہج پر تربیت کریں بچوں کے اندر بہترین اخلاق دینی تعلیم کے ذریعے ہی حاصل ہوتے ہے اسلام نے کبھی بھی اعلی تعلیم کے حاصل کرنے سے منع نہیں کیا مگر آج کے پرفتن دور میں اولیاء طلباء اپنے بچوں کو قرآن مجید اور احادیث مبارکہ کے تعلیم سے مکمل آراستہ کریں ارتداد کے اس دور میں سرپرست اپنے ہونہار بیٹیوں کو ایمان جیسے عظیم نعمت اور پاک دامنِ سے واقف کراتے ہوئے مکمل شریعت مطہرہ پر عمل پیرا ہونے کا پابند بنائیں اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی مضمر ہے اسلامک جنرل نالیج کوئز میں اول نمبر پر کامیاب ہونے والے طالب علم محمد آصف خان کو 5000 روپے نقد انعام دیا گیا دوم نمبر پر کامیاب ہونے والی طالبہ شیخ عائشہ کو 3000 ہزار روپے کا نقد انعام دیا گیا تیسرے نمبر پر کامیاب ہونے والی طالبہ فتوحہ تسنیم کو 1500 روپے نقد انعام دیا گیا اس موقع پر مولانا عبد الغنی رشادی نے بھی خطاب کیا مولانا ہدایت علی قاسمی نے کلمات تشکر اداکیے

متعلقہ خبریں

Back to top button