جرائم و حادثات

کرکٹ کی سٹے بازی میں ڈیڑھ کروڑ روپے جیتنے والا سب انسپکٹر معطل

ممبئی _ 19 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) کرکٹ کی سٹے بازی میں پولیس کے ایک سب انسپکٹر نے ڈیڑھ کروڑ جیت لیے۔ لیکن انھیں  ایسا کرنے سے نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔ انہیں مہاراشٹر کے محکمہ پولیس نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے اور محکمہ پولیس کی بدنامی کرنے پر معطل کر دیا گیا ۔

 

بتایا جاتا ہے کہ سب انسپکٹر  سومناتھ زینڈے پمپری چنچباد پولیس کمشنریٹ مہاراشٹر میں کام کر رہے ہیں۔ وہ اس ماہ کی 10 تاریخ کو ڈیوٹی پر تھے اور انھوں نے انگلینڈ-بنگلہ دیش میچ پر آن لائن بیٹنگ ایپ ڈریم 11 کے ذریعے منعقد کی گئی بیٹنگ میں حصہ لیا۔ جس میں انھوں نے 1.5 کروڑ روپے جیتے۔ اس کے ساتھ ہی گھر والوں نے ان کے ساتھ مٹھائی بانٹ کر جشن منایا۔ لیکن یہ خوشی زیادہ دیر نہیں رہی

 

سٹہ بازی میں خود پولیس کے ملوث ہونے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ محکمہ پولیس نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ تحقیقات مکمل کرنے کے بعد حکام نے سومناتھ کو ان کی ذمہ داریوں سے ہٹانے کے احکام جاری کیا۔ ڈی سی پی سوپنا گور کو مزید محکمہ جاتی انکوائری کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button