تلنگانہ

اسمبلی انتخابات میں کس پارٹی کی تائید کی جائے عنقریب کیاجائے گا فیصلہ : حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سیکریٹری جمعیت العلماء تلنگانہ

جمعیت العلماء ضلع کھمم کا جائزہ اجلاس جنرل سیکریٹری جمعیت العلماء تلنگانہ حافظ پیر خلیق احمد صابر کی شرکت۔۔۔ ملک کے موجودہ حالات اور ریاست تلنگانہ میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ضمن میں آج مسجد عزیز ملت رحمۃ اللہ احاطہ مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں جمعیت العلماء ضلع کھمم کا مشاورتی و جائزہ اجلاس مولانا سعید احمد صاحب قاسمی صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم منعقد ہوا

 

اس موقع پر حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سیکریٹری جمعیت العلماء تلنگانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیت العلماء ہند ملک کی وہ فعال جماعت ہے جو ملک کے آزادی میں اہم کردار ادا کیا جس کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی ملک میں جمعیت العلماء ہند تین اھم مقاصد کو لیکر فعال اور متحرک طریقے سے کام کرتی ہے ملک آزاد ہونے کے بعد سے جمعیت العلماء کے اکابرین نے ہمیشہ اسلام اور شعائر اسلام کے تحفظ اور مدارسِ دینیہ اور مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کے ساتھ ملک کا مسلمان جمہوری ملک ہند میں اپنے اسلامی تشخص کے ساتھ برقرار رھے ملک میں جب بھی آفاتے سماوی ہو اور دیگر ہنگامی حالات میں ملک بھر میں جمعیت العلماء کے کارکنان علمائے کرام کی نگرانی میں ملک کے عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش رہتے ہے اور ملک میں فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف جمعیت العلماء شدت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ملک میں امن و امان کی برقراری کے لیے تمام ابنائے وطن کو ساتھ میں لیکر چلتی ہے جمعیت العلماء کے پلاٹ فارم سے ملک کے طول وعرض میں معاشرے کے نوجوانوں میں دینی بیداری پیداکرنے اور نوجوان نسل کو منشیات سے روکنے کے لیے اصلاح معاشرے کے تحت جلسہ منعقد کیے جاتے ہے حافظ پیر خلیق احمد صابر نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ملک اور ریاست میں انتخابات کے وقت قوم و ملت کے مفاد میں جمعیت العلماء امت کی رہنمائی کے لیے حکومتوں کا جائزہ لیکر قوم و ملت کے مفاد میں مظبوط لائع عمل مرتب کرتی ہے پھچلے نو سالوں میں ریاست تلنگانہ میں حکمران جماعت کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا

 

جس میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے مسلمانانِ تلنگانہ کے مسائل پر سنجیدگی کے ساتھ کام نہیں کیا گیا بالخصوص اوقافی اراضیات تشکیل تلنگانہ کے بعد ھزاروں ایکر اراضی چلے گئے تلنگانہ میں مسلم تناسب 14 فیصد سے زائد رھنے کے باوجود سیاسی اعتبار سے پسماندہ کردیاگیا شرکاء اجلاس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام اور مساجد کے ائم کرام قوم و ملت کا قیمتی اثاثہ ہے

 

اسمبلی انتخابات میں قوم و ملت کے مفاد میں تمام چیزوں سے بالاتر ہوکر مضبوط لائع عمل مرتب کرتے ہوئے مسلم ووٹروں کو متحدہ طور پر صحیح امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کے لیے بیدار پیدا کرنا علمائے کرام کی ذمداری قرار دیا حافظ پیر خلیق احمد صابر نے مزید کہا کہ کسی امیدوار کو جتانا اور ہرانا نہیں ہے بلک امت کے مسائل حل کرنے والے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی کوشش کرنا چاہائے جمعیت العلماء تلنگانہ نے حکمراں جماعت بی آر ایس کو اپنے مطالبات حوالے کیے گئے مگر حکمراں جماعت نے اب تک نہ جواب دیا اور نہ ھی اپنے مینو فسٹو میں ان مطالبات کو شامل کیا ایک اپوزیشن جماعت نے جمعیت العلماء تلنگانہ کے کچھ مطالبات کو اپنے مینو فسٹو میں شامل کیا گیا

 

حافظ پیر خلیق احمد صابر نے اپنے مدلل خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع کے 50 علمائے 50 ہزار لوگوں پر غالب ہے علمائے کرام کی ذمداری ہے کہ ملک و ریاست کے حالات کو دیکھتے ہوۓ امت مسلمہ میں شعور بیدار کریں حافظ پیر خلیق احمد نے آخر میں کہا کہ عنقریب حیدرآباد میں جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھراپردیش کے صدر حافظ پیر شبیر احمد صاحب کے صدارت میں تلنگانہ کے تمام اضلاع کے جمعیت العلماء کے ذمداروں کے ساتھ حیدرآباد میں اجلاس منعقد کرکے 30 نومبر کو منعقدہ تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں کس پارٹی کو تائید کی جائے گی واضح اعلان کیا جائے گا

 

اس موقع پر مولانا عبد الستار صاحب قاسمی خازن جمعیت العلماء تلنگانہ ورنگل کے علاوہ مولانا عبد الغنی رشادی مولانا عبد الستار قاسمی مفتی علا الدین قاسمی مفتی عبد الخالق قاسمی حافظ جمیل احمد مفتی آصف علی قاسمی صدر قاضی سرکار ضلع کھمم مفتی احمد اشاعتی مفتی شجاع الدین اشاعتی حافظ اکبر علی کے علاوہ منڈل جات کے علماء کرام و دانشوران موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button