جنرل نیوز

28 مئی کو تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی پہلی قومی کانفرنس کا حیدرآباد میں انعقاد 

غوث محی الدین، عبدالقادر فیصل، اشفاق احمد خان و دیگر صحافیوں کے ہاتھوں نظام آباد میں تشہیر ی پوسٹر کی رسم اجرائی 

نظام آباد:18/ مئی (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام اُردو صحافیوں کیلئے پہلی کانفرنس کا انعقاد بتاریخ 28/ مئی بروز اتوار بمقام خواجہ منشن فنکشن ہال مانصاحب ٹینک حیدرآباد میں عمل میں آرہی ہے

 

اس سلسلہ میں آج تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نظام آباد ضلع صدر اشفاق احمد خان کی صدارت میں اہم اجلاس مدین فارم ہاؤز بابن صاحب پہاڑی پر منعقد ہوا۔ جس میں ریاستی سکریٹری محمد غوث محی الدین، نائب صدر عبدالقادر فیصل، جوائنٹ سکریٹری ایم اے ماجد کے علاوہ نظام آباد، بودھن، کاماریڈی، آرمور، بانسواڑہ، نرمل، بھینسہ اور عادل آباد ضلعوں سے کثیر تعداد میں اُردو صحافیوں نے شرکت کی۔ جن میں سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، یوسف الدین خان،محمد بلیغ احمد،محمد امیر الدین جرنلسٹ، ایم اے غفار، سہیل خان، سید کوثر علی، ایم اے ماجد، افتخار الدین، عبدالقدوس رضوان، عبداللہ قریشی، وسیم شکیل، اعجاز احمد خان، حامد علی، محمد سیف، متین بن سالم کے علاوہ سینئر قائد کانگریس مسعود احمد اعجاز نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر نائب صدر عبدالقادر فیصل نے مخاطب کرتے ہوئے اُردو صحافیوں کے دیرینہ مسائل اور کانفرنس کے انعقاد کے اغراض و مقاصد کو پیش کیا اور کہا کہ تشکیل تلنگانہ ریاست کے بعد ریاستی حکومت نے جی او نمبر 239 جاری کرتے ہوئے ایسے سخت شرائط و قوانین نافذ کردئیے جس سے سب سے زیادہ اُردو صحافی اور اُردو اخبارات کو نقصان پہنچا۔

 

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے پہلی قومی کانفرنس اُردو صحافیوں چلو چلیں حیدرآباد کے عنوان سے انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں ریاستی وزراء، سینئر اُردو صحافیوں، دانشور شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اُردو قومی کانفرنس کے تشہیری پوسٹر کی رسم عمل میں آئی۔ قبل ازیں اجلاس کا آغاز عبدالقدیر حسامی کے کلام پاک سے ہوا اور ضلع صدر اشفاق احمد خان نے خیر مقدم کرتے ہوئے افتتاحی کلمات ادا کئے اور ایم اے ماجد کے شکریہ پر اختتام ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button