مولانا حافظ عبد الجبار مظاہرہی کا حیدرقاسمی کی دختر کی محفل عقد کی مجلس سے بصیرت افروز خطاب
نکاح تمام انبیاء کی سنت۔امت مسلمہ شادیوں میں بیجا اسراف سے اجتناب کریں

نکاح تمام انبیاء کی سنت۔امت مسلمہ شادیوں میں بیجا اسراف سے اجتناب کریں
مولانا حافظ عبد الجبار مظاہرہی کا حیدرقاسمی کی دختر کی محفل عقد کی مجلس سے بصیرت افروز خطاب
نظام آباد 25/ جون (محمد یوسف الدین خان نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس) امت مسلمہ کو شادی بیاہ کے موقع پر بے جا اسراف سے اجتناب کرنے کے وقت کی اہم ضرورت ہے نکاح تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی سنت میں حیاء، خوشبو لگانا، مسواک کرنا اور نکاح شامل ہے۔ مولانا حیدر قاسمی بانی ناظم مدرسہ ضیاء البنات نظام آباد کی دختر کی محفل عقد کی مجلسِ مسجد ظہیر اسلام پورہ نظام آباد میں حضرت مولانا حافظ عبد الجبار صاحب مظاہرہی خلیفہ مجاز حضرت پیر ذوالفقار نقشبندی، ناظم مدرسہ مدینہ العلوم و گلشن عائشہ للبنات لاتور مہاراشٹر نے بصیرت افروز خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا نے کہا کہ عصر حاضر میں ماضی بعید کے تناظر نکاح کی محافل مساجد میں انجام دی جارہی ہیں جس کے باعث عاقدین مختلف غیر شرعی رسم و رواج و خرافات سے محفوظ ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بعض احباب مساجد میں سنت کی پیروی بھی کررہے دوسری جانب خرافات لین دین کے معاملات بھی کررہے ہیں جو کسی بھی صورت میں درست نہیں ہے مولانا عبد الجبار صاحب مظاہرہی نے قرآن کریم کی آیات و احادیث کی روشنی میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے تم سے جوڑے بنانے تاکہ تم سے ان سے تسکین حاصل کرسکیں،اللہ تعالیٰ نے نکاح کو عبادت کا درجہ دیا ہے۔مولانا نے کہا کہ مسلم معاشرہ میں طلاق کی شرح 2% فیصد ہے جبکہ دیگر مذاہب میں اس کا فیصد بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے سرپرستوں اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی اولاد کے بالغ ہونے پر انہیں ازواج زندگی سے جوڑ دیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ معاشرہ میں خوبصورتی، مال و دولت کو مد نظر رکھتے ہوئے رشتہ طئے کئے جارہے ہیں جبکہ دین داری کو فوقیت دینے کی مذہب اسلام میں ترجیح دی گئی ہے۔ مولانا نے خطبہ نکاح پڑھا اور عاقدین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے حق میں دعا فرمائی۔ مولانا شیخ حیدر قاسمی کی دختر نیک اختر کا عقد مسعود مفتی یاسر اویس قاسمی امام و خطیب مسجد نظام الدین مجاہد نگر مالاپلی فرزند جناب اعجاز احمد ساگر مرحوم انچارج کارپوریٹر مجلس کے ہمراہ انجام پایا۔ اس موقع پر علماء اکرام، حفاظ اکرام، سیاسی، مذہبی، دینی تنظیموں سے ابستہ سرکردہ شخصیات جن میں قابل ذکر اشفاق احمد این آرا ٓئی،مفتی رضوان ملک امام و خطیب مسجد یاسین ،
حافظ خالد ، محمد عبدالقیوم شاکر، ارشد متین، ایس اے علیم سابق ریڈ کو چیرمین، ایس اے کریم بزنس مین، محمد نصیر الدین موظف لکچرر، قدرت اللہ خان قمر (ہوٹل پیراڈائیز)، محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس،ڈاکٹر ذبیر، مولانا عابد قاسمی صدر ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی نظام آباد، جنید ایڈوکیٹ کے علاوہ معززین شہر کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عقد کی ضیافت نظام پیالیس فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد پر کی گئی۔ مہمانوں کا استقبال مولانا حیدر قاسمی، اسامہ ثقلین فاروقی نے کیا۔