جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند جگتیال کی جانب سے رجوع الی القرآن کے کتابچہ اور پمفلٹس کی رسم اجرائی

جماعت اسلامی ہند جگتیال کی جانب سے رجوع الی القرآن کے کتابچہ اور پمفلٹس کی رسم اجرای انجام دی گئی ۔ اس موقع پر ذمہ داران جماعت جناب منعیم الدین صاحب قایم مقام امیر مقامی نے کہا کہ ملت اسلامیہ کا قرآن سے تعلق کافی کمزور ہو چکاہے اس تعلق کو مضبوط کرنے کے لئے جماعت نے ملک گیر پیمانے پر اس مہم کے انعقاد کا فیصلہ کیا اور برادران ملت کے اندر گھر گھر جا کر قرآن کاپیغام رکھا جائے گا ۔ شعیب الحق طالب سیکریٹری اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی ہند جگتیال نے کہا کہ کتنے مسلمان ہیں جو قرآن کا ناظرہ بھی نہیں پڑھ سکتے جہالت انکا مقدر ٹہری کتنے ایسے مسلمان ہیں جو قرآن کریم کو صحت کے ساتھ نہیں پڑھ سکتے ۔ اور ایسے مسلمان تو کافی تعداد میں ہیں جو قرآن کا ایک لفط بھی نہیں سمجھتے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے والوں کی تعداد تو آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں

 

جناب عمادالدین عمیر صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند جگتیال نے اس موقع پر کہا کہ ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جماعت نے اس جانب ٹھوس قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا کل یعنی جمعہ 14/اکتوبر کو جمعہ کے خطبوں سے اس مہم کا آغاز ہوگا انہوں آءیمہ اکرام سے گزارش کی کہ وہ ملک گیر سطح پر بھیجے ہوئے جمعہ کے خطبے جو آپ کی خدمت میں روانہ کیےگئے ہیں اسی موضوع کواپنی تقاریر کا عنوان بنایں۔ امیر مقامی نے مزید کہا کہ انشاء اللہ جماعت مقامی طور پر صباحی اور مساعی مدارس جہاں نونہالان ملت کے لئے ہونگے وہیں بڑی عمر کے لوگوں اور نوجوانوں کے لیے تعلیم بالغان کے سنٹرز بھی چلانے کاانتظام بھی کریگی ۔ اور تمام جماعتوں اور گروہوں کے تعاون سے اس اہم منصبی ذمہ داری کو ادا کرنے کی کوشش و جدوجہد کریگی ۔

اس موقع پر خواجہ صلاح الدین ۔خلیل عباسی ۔عابد خان صاحب ۔محمد عبد المتین اور منیب الحق عامر موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button