تلنگانہ

حیدرآباد میں دھواں دھار بارش، سڑکیں جھیل میں تبدیل۔ ضروری کام ہو تو ہی باہر نکلیں: ویڈیوز دیکھیں

حیدرآباد: شہر حیدراباد میں کل رات سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں شہروں بشمول پرانے شہر کے کئی مقامات پر دھواں دھار بارش ہو رہی ہے۔

 

 

بارش کی وجہ سے شہر کی کئی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہےجسکی وجہہ سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اسی دوران گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے چوکسی اختیار کی اور سڑکوں پر جمع پانی کو ہٹانے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

 

 

آئندہ چند گھنٹوں تک ہونے والی بارش کے پیش نظر جی ایچ ایم سی نے شہریوں سے ضروری کام ہو تو ہی گھروں سے باہر نکلنے کی خواہش کی ہے۔حکام نے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہ سڑک سے گزرتے وقت مین ہولس کے پاس چوکنا رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button