نیشنل

ملک کی پانچ ریاستوں میں سیلاب، ہماچل پردیش میں 21 اموات دیگر ریاستوں میں بھی ہلاکتیں

نئی دہلی: ملک کی پانچ ریاستوں میں زبردست بارش کی وجہہ سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں سے وقفہ وقفہ سے ہورہی بارش نے سیلاب جیسی صورتحال پیدا کردی ہے۔ ہماچل پردیش ، اترکھنڈ، جموں کشمیر، اڈیشہ اور جھارکھنڈ میں سیلاب کی وجہ سے عام زندگی درہم برہم ہوگئی۔ پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودوں کے کھسکنے اور چٹانیں گرنے کی وجہ سے کئی لوگ گھروں میں محسور ہوکر رہ گئے۔ ہماچل پردیش سب سے زیادہ 21 افراد کی اموات ہوئی جبکہ 6 لاپتہ ہے اور 12 زخمی بتائے گئے ہیں۔ اترکھنڈ اور جھارکھنڈ میں چار چار افراد کی اموات ہوئی۔ اڈیشہ میں چھ جموں کشمیر میں دو افراد کی موت ہوئی۔ ہماچل پردیش میں برٹش دورہ حکومت کے بریج سمیت کئی پل بہہ گئے۔ چندی گڑھ منالی نیشنل ہائی وے کے علاوہ کئی سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button