جنرل نیوز
عالمی یومِ اردو پر طلبہ سے ترانۂ ہندی کی پیشکش کی تجویز — فلاحِ ملت ایجوکیشنل سوسائٹی کے وفد کی ایڈیشنل کلکٹر نلگنڈہ سے نمائندگی

فلاحِ ملت ایجوکیشنل سوسائٹی نلگنڈہ تلنگانہ کے صدر ڈاکٹر اے اے خاں، معتمدِ عمومی غوث محی الدین ہاشم اور محمد شریف (نیشنل) نے نلگنڈہ کے ایڈیشنل کلکٹر جناب سرینواس سے ملاقات کی۔
انہوں نے درخواست کی کہ وہ ضلع کے ڈی ای او جناب بھکشاپتی کو ہدایت دیں کہ عالمی یومِ اردو کے موقع پر — جو کہ 9 نومبر 2025 کو علامہ اقبالؒ کی 148ویں سالگرہ کے طور پر منایا جائے گا — تمام اسکولوں کے صدورِ مدرسین کو ہدایت جاری کی جائے تاکہ طلبہ و طالبات ترانۂ ہندی پیش کریں۔
ایڈیشنل کلکٹر سرینواس نے ان کی درخواست پر مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈی ای او نلگنڈہ کو اس سلسلے میں ضروری ہدایات دینے کی یقین دہانی کرائی۔



