نیشنل

گینگسٹر سے سیاستدان بننے والے مختار انصاری کو 10 سال‌قید کی سزا

نئی دہلی: رکن اسمبلی کرشنانند رائے قتل معاملہ میں مختار انصاری کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ مختار انصاری کو یہ سزا غازی پور کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے سنایا ہے۔خبر رساں ایجنسیز کے مطابق، غازی پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے ہفتے کے روز جیل میں بند گینگسٹر سے سیاستدان بنے مختار انصاری کو اغوا اور قتل کے ایک مقدمے میں قصوروار ٹھہرایا اور انھیں 10 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے انصاری کو 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button