تلنگانہ

تلنگانہ میں لو لگنے سے 17 افراد کی موت

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں گرمی کی شدید لہرجاری ہے۔ منگل کو لولگنے یعنی سن اسٹروک کی وجہ سے 17 افراد کی موت ہو گئی۔ ریاست بھر میں اعظم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔نلگنڈہ، محبوب آباد، منچریال اور عادل آباد میں ایک ایک اور ضلع محبوب نگر میں تین افراد سن اسٹروک کی وجہ سے فوت ہوئے۔ حیدرآباد کے شمس آباد سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں دس اموات کی اطلاعات ہیں۔ اضلاع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی 49 فیصد سے کم ہونے کی وجہ سے سورج کی شدت زیادہ ہے۔ آج بھی تلنگانہ میں موسم خشک رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ صحت نے ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے سن اسٹروک سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

telangana me sunstroke se 17 afrad ki maut

hyderabad : riyasat   telangan  me  garmi ki  shadeed  laher  jari  hai. mangal  ko  loo  lagne  yani  sun  stroke  ki  wajah  se 17  afraad  ki  mauut  ho  gayi.  riyasat bhar  mein  Azam  tareen  darje  hararat record  kya  ja  raha  hai.  nalgonda, mahboob  abad,  manchiriyal  aur  adilabad  me  ek  ek aur  zila  mahboob nagar  me  teen  afraad  sun  stroke  ki .wajah  se  faut  hue.

متعلقہ خبریں

Back to top button