نیشنل

عتیق احمد کی قبر پر ترنگا رکھ کر رو پڑا کانگریس لیڈر راجو اور کلمہ پڑھا : ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ ساتھ ہی اس قتل عام کے بعد ریاست کی بی جے پی حکومت اور پولیس پر کئی سوال اٹھنے لگے۔ اب اس معاملے پر ایک اور تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ کانگریس لیڈر راج کمار سنگھ (راجو) نے عتیق احمد کی قبر پر ترنگا رکھا اور پھر وہاں عتیق احمد "امر” رہے کے نعرے لگائے۔ اس‌ واقعہ کے بعد کانگریس پارٹی نے انھیں معطل‌کردیا ہے۔

یہ ویڈیو اس ویڈیو میں کانگریس لیڈر راجکمار سنگھ عتیق احمد کی قبر پر ترنگا رکھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ کلمہ بھی پڑھ رہے ہیں،اس کے بعد کانگریس لیڈر عتیق احمد کی قبر کے پاس کھڑے ہو کر عتیق احمد امر رہے کے نعرے بھی لگا رہے ہیں۔ اس کے بعد انھوں نے عتیق نے احمد کے بیٹے اسد کی قبر پر ترنگا بھی رکھا۔

راجکمار سنگھ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر ملائم سنگھ یادو کو پدم وبھوشن دیا جا سکتا ہے تو عتیق احمد کو بھارت رتن کیوں نہیں دیا جا سکتا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجکمار سنگھ نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا “یہ یوگی حکومت ہے جس نے عتیق احمد کو قتل کرایا۔ وہ عوامی نمائندے تھے جو شہید ہو چکے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پریاگ راج پولیس نے راجکمار سنگھ کو گرفتارکر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button