جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے‌شہر میں قتل کی ایک اور واردات

حیدرآباد۔ شہر حیدرآباد میں قتل کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کی رات دیر گئے چادر گھاٹ علاقہ میں ایک روٹی شیٹر کا قتل کر دیا گیا۔ مقتول کی شناخت نجف آغا کے طور پر کی گئی ہے جو رین بازار علاقے کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔

 

اطلاعات ہیں کہ وہ سابق میں قتل کی دو وارداتوں سمیت کئی مقدمات میں ملوث تھا، جمعہ کی رات نامعلوم افراد نے مصروف ترین علاقے چادر گھاٹ میں میٹرو اسٹیشن کے قریب مہلک ہتھیاروں سے حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا، روڈی شیٹرس کی نعش میٹرو کی سیڑھیوں کے پاس خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی۔راہگیروں نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی پولیس نے نعش کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانے میں محفوظ کروا دیا۔

 

قتل کی واردات کے ساتھ ہی عہدیدار فوری طور پر مقام واقع پر پہنچ گئے۔ حملہ آوروں کی فوری شناخت نہیں ہو سکی آپسی دشمنی کا شبہ کیا جا رہا ہے پولیس چھان بین کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button