تلنگانہ

باپ کی کانگریس میں شمولیت کے مسئلہ پر دونوں بیٹوں میں لڑائی

حیدرآباد _ 27 مارچ ( اردولیکس) باپ کے کانگریس پارٹی میں شمولیت کے مسلہ پر دونوں بیٹوں میں لڑائی شروع ہوگئی اور ان دونوں کی لڑائی میں باپ کو بالآخر پارٹی میں شامل ہونے کے دوسرے ہی دن مستعفی ہونے کا اعلان کرنا پڑا۔

یہ معاملہ سابق رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس اور ان کے دو  بیٹے ڈی سنجے سابق میئر نظام آباد میونسپل کارپوریشن اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کا ہے

واضح رہے کہ اتوار کو ڈی سرینواس نے اپنے بڑے بیٹے ڈی سنجے کے ساتھ مل کر گاندھی بھون پہنچے اور دونوں کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے۔

اور آج ڈی سرینواس کی جانب سے ان کی بیوی وجئے لکشمی نے ایک  بیان جاری کیا جس میں ڈی سرینواس نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی میں شامل نہیں ہوئے ہیں بلکہ اپنے بڑے بیٹے سنجے کو پارٹی میں شامل کروایا تھا اگر کانگریس پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ وہ پارٹی میں شامل ہوئے ہیں تو وہ استعفی پیش کرتے ہیں

باپ کے اچانک استعفی کے اعلان پر سنجے نے اپنے چھوٹے بھائی و رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اروند سے اس کے باپ کی جان کو خطرہ ہے اروند کے دباؤ میں آکر ہی ان کے باپ نے کانگریس پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں اروند کو نظام آباد کے عوام مناسب سبق سکھانے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button