جنرل نیوز

یوم‌تاسیس تلنگانہ کے جشن دس سال جشن تقریبات کے کس بھی پروگرام میں اردو فلکیسی ندارد نظام آباد میں کل مشاعرہ اردو دعوت نامہ نا مکمل

یوم‌تاسیس تلنگانہ کے جشن دس سال جشن تقریبات کے کس بھی پروگرام میں اردو فلکیسی ندارد نظام آباد میں کل مشاعرہ اردو دعوت نامہ نا مکمل

مرزا افضل بیگ تیجان صدر صدائے اردو سوسائٹی کا شدید ردعمل 

 

نظام آباد 10/ جون (اردو لیکس) یوم تاسیس تلنگانہ کے دس  سال جشن تقریبات میں ریاست کی دوسری سرکاری زبان اُردو کو مکمل طور پر نظر انداز کئے جانے پر مرزا افضل بیگ تیجان صدر صداے اردو ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست تلنگانہ کے دس سال مکمل ہونے پر( 105) کروڑ روپے کے مصارف خرچ کرتے ہوے( 21) روزہ مختلف پروگراموں کا انعقاد عمل لاتے ہوئے اپنی تشہیر کو ترجیح دے رہی ہے

 

دوسری جانب ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو کو اس جشن میں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا کسی بھی پروگرام میں اردو زبان کی تشہیر کو یکسر نظر انداز کردیا گیا انہوں نے اس کی مثال پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نظام آباد کی جانب سے کل بتاریخ 11/جون بروز اتوار شام 7بجے نیو امبیڈکر بھون میں دس سالہ جشن کے ایک مشاعرے کا انعقاد عمل لایا جارہا ہے اس سلسلے میں ایک دعوت نامہ تیار کیا گیا جس سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ حکومت تلنگانہ اردو کے ساتھ کس طرح کا مذاق اڑا رہی ہے

 

دعوت نامہ شعراء کرام اور مدعوین کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوا کرتا ہے اس دعوت نامہ میں اس بات کا تذکرہ نہیں کیا گیا کہ مشاعرے میں جن شعراء اکرام کو مدعو کیا گیا ان کے اسمائے گرامی کیا ہیجج شامل نہیں کئے گئے اور نہ ہی مشاعرہ کی صدرات کا اعلان کیا گیا مہمان خصوصی کون ہیں، مشاعرہ کی نظامت کون کریں گے ان تمام‌ نکات کے بیش نظر مشاعرے کے قواعد و ضوابط کی عدم شمولیت شعراء کرام و مدعوین کے ساتھ ایک انتہائی تکلیف دہ بات ہے

 

انہوں نے ضلع کلکٹر نظام آباد سے مطالبہ کیا کہ مشاعرے کے دعوت نامہ کی تیاری میں لاپرواہی کا نوٹ لیتے ہوئے اسکی اصلاح کریں اور ارسرنو دعوتِ نامہ کی طباعت عمل میں لایئں۔ تاکہ محبان اردو میں پانی جانے والی بے چینی کا ازالہ ہوسکیں مرزا افضل بیگ تیجان نے کہا کہ جشن کی تقریبات کے اشتہارات تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے حیدرآباد کے اخبارات کو جاری کیےگئے لیکن اضلاع بالخصوص نظام آباد سے شائع ہونے والے اردو کے اخبارات جو اردو زبان کی بقاء و فروغ کے لیے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں

 

انہیں مکمل طور پر نظر انداز کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر نشین اردو اکیڈمی ایم کے مجیب الدین سے مطالبہ کیا کہ وہ اردو کے تمام چھوٹے اخبارات کو اشتہارات کی اجرائی عمل لانیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ارباب مجاز اس سلسلے میں مناسب اقدامات کریں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button