تلنگانہ

پروفیسر سید فضل اللہ مکرم کو تحقیق و تنقید کے میدان میں کارنامہ حیات ایوارڈ

تلنگانہ اردو اکیڈیمی نے پروفیسر سید فضل اللہ مکرم، شعبہ اردو، یونیورسٹی آف حیدرآباد کو سال ۲۰۱۸ کے لیے تحقیق و تنقید کے زمرے میں کارنامہ حیات ایوارڈ Life Time Achievement Award سے نوازا ہے ۔ یہ ایوارڈ رویندرا بھارتی آڈیٹوریم میں ہوم منسٹر جناب محمود علی کے ہاتھوں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ ، توصیفی سند ، میمنٹو اور مبلغ پچاس ہزار روپیوں پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر چیر من اردو اکیڈمی جناب مجیب احمد گلپوشی اور چیرمن مائناریٹی کمیشن نے شال پوشی کی۔

 

پروفیسر سید فضل اللہ مکرم کا تعلق جگتیال سے ہے ۔ آپ جناب سید سمیع اللہ صاحب پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج جگتیال کے فرزند ہیں ۔ آپ کی تعلیم گورنمنٹ پرائمری و فوقانیہ اسکول فورٹ جگتیال میں ہوئی جب کہ گرائجویش کی تکمیل گورنمنٹ ڈگری کالج جگتیال سے ہوئی

 

جب کہ اعلی تعلیم شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد سے حاصل کی ۔ وہ کئی ایک کتابوں کے مصنف ہیں اور پندرہ نصابی کتابوں کے چیف ایڈیٹر رہ چکے ہیں ۔ ان ہی کی ادارت میں جنوبی ہند کا پہلا ادبی پورٹل جہان اردو ڈاٹ کوم جاری ہے۔

 

ایوارڈ تقریب کے موقع پر افراد خاندان کے علاوہ دوست و احباب اور طلبا و ریسرچ اسکالرز اور اساتذہ نے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button