ایجوکیشن

تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و کالجس ضلع نظام آباد میں ٹیچرس و لکچررس کیلئے فارمس ادخال کی آخری تاریخ 19/ جون مقرر  _ آر ایل سی محمد عبدالبصیر کا بیان

نظام آباد:15/ جون (محمد یوسف الدین خان اردو لیکس) متحدہ ضلع نظام آباد کے تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس و کالجس میں تدریسی عملہ (پی جی ٹی / لکچررس) کیلئے انٹر ویوز اور عملی مظاہرے جاری ہیں۔

 

محمد عبدالبصیر آر ایل سی ٹمریز نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ جاریہ تعلیمی سال 2023-24 کیلئے تلنگانہ اقلیتی اسکول و کالجس میں تدریسی عملہ (پی جی ٹی اور لکچررس) کی مخلوعہ جائیدادوں پر آؤٹ سورسنگ کی بنیاد پر درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 19/ جون شام 5 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔

 

بعدازاں فارمس کی تنقیح کے بعد انٹرویوز و عملی مظاہرہ رکھا جائیگا۔ جس میں پی جی ٹی (انگلش، ریاضی، فزیکل سائنس، بائیو لوجی، سماجی علوم) اور لکچررس (انگلش، میاتھس (ریاضی)، زوالوجی، فزکس، کیمسٹری اور معاشیات) درکار ہے

 

۔ پی جی ٹی اور لکچررس کیلئے درکار قابالیت پوسٹ گریجویٹ اور بی ایڈ (متعلقہ طریقہ تدریس) لازمی ہے)۔ خواہشمند امیدوار اپنے بائیو ڈاٹا اور اسناد (زیراکس) معہ آدھار کارڈ آرایل سی آفس عقب Vٹاؤن پولیس اسٹیشن، ناگارام نظام آباد پر داخل کریں یا فون نمبر 98494 19469پر ربط پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button