تلنگانہ

تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے ضمن میں 21 جون کو مساجد اور گرجا گھروں میں تلنگانہ کی خوشحالی کے لیے دعا کرنے کی اپیل

تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے ضمن میں 21 جون کو مساجد اور گرجا گھروں میں تلنگانہ کی خوشحالی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی گئی۔ آج کھمم کے کلکٹریٹ میں کھمم شہر کے ائم مساجد صدور مساجد اور گرجا گھروں کے ذمداران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا۔

 

اجلاس کی صدارت کھمم ایڈیشنل کلکٹر مدھو سدن اور کھمم ضلع اقلیتی بہبود آفیسر محمودی کے زیر نگرانی منعقد ہوا اس موقع پر کھمم ایڈیشنل کلکٹر مدھو سدن اور محمودی نے ائم مساجد صدور مساجد اور گرجا گھروں کے ذمداران سے اپیل کی ہے کہ تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے ضمن میں 21 جون کو تلنگانہ کی خوشحالی کے لیے دعا کی اپیل کی گئی اور اس دن ہر اسمبلی حلقے کے ایک ایک مسجد کے لیے اور گرجا گھر کے لیے رقم مختص کی جائے گی جس کے ذریعے مسجد اور گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے منور کیا جائے گا اجلاس میں کھمم شہر کے مساجد کے ائمہ نے اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ پابندی سے تنخواہیں نھی دی جارہی ہے

 

جس پر کھمم ضلع اقلیتی بہبود آفیسر محمودی نے صاف طور پر جواب دیا کہ مساجد کے ائمہ کے تنخواہوں کا تعلق وقف بورڈ سے ہے ھم اس سلسلے میں کچھ نہیں کرسکتے

 

یہاں یہ ذکر بے محل نہ ہوگا کے اس اجلاس میں کلکٹر اور ضلع سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر ندارد مسلمانوں کی یہ شان ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے ملک اور اپنی ریاست کے لیے دعا کرتے ہے بالخصوص ملک میں امن و امان کی بقاء اور ملک میں فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف اور ظلم اور ظالم حکمرانوں کے خلاف اہل ایمان ہمیشہ دعا گو ہیں تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے ضمن میں متحدہ کھمم ضلع میں اردو کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا اور اقلیتوں کے لیے ایک پروگرام بھی منعقد نہیں کیا گیا افسوس کی بات ہے آج کا اجلاس بھی صرف مسلمانوں کو خوش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات صفر ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button