تلنگانہ

دوسری خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا شوہر۔ بیوی نے ہاتھ پاؤں باندھ کر سڑک پر پھینک دیا

حیدرآباد: دوسری خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ایک بیوی نے شوہر کے ہاتھ پاوں باندھ دئیے۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع وقار آباد کے پرگی میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق رام کمار اور رجیتا شوہر بیوی بتائے گئے ہیں اس جوڑے کو بچے ہیں۔ بیوی کو پتہ چلا کہ اس کے شوہر رام کمار کے کسی اور خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم ہوگئے ہیں۔ اسے معلوم ہوا کہ اس کا شوہر دوسری خاتون کے ساتھ موجود ہے تو وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ وہاں پہنچ گئی

 

اور ان دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس بات کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے انھیں پولیس اسٹیشن آنے کو کہا تاہم رام کمار پولیس اسٹیشن آنے بجائے اس خاتون کے ساتھ فرار ہو رہا تھا۔ اطلاع ملتے ہی رجیتا اور اس کے بھائیوں نے

 

رام کمار کو پکڑ لیا اور اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے سڑک پر ڈال دیا گیا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button