ایجوکیشن

تلنگانہ ریاست کے دس سالہ جشن کے تحت یومِ تعلیم کا شاندار انعقاد 

حیدرآباد: جی بی پی ایس کندیکل گیٹ چار مینار منڈل حیدرآباد میں تلنگانہ ریاست کے دس سالہ جشن کے تحت آج تلنگانہ یوم تعلیم کا شاندار انعقاد عمل میں لایا گیا۔تعلیم کے اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے بستی میں اساتذہ اور طلباء میں ایک ریلی کا اہتمام کیا جس میں مختلف پلے کارڈ بنائے گئے جس پر تعلیم کی اہمیت پر نعرے درج تھے ،ساتھ ہی چند پوسٹرز پر تلنگانہ کی دس سالہ تعلیمی ترقی کے اقدامات درج تھے ۔

 

 

اولیاء طلبہ سے ملاقات کرتے ہوئے اساتذہ اکرام نے انہیں مادری زبان میں تعلیم دلانے کی ترغیب دی اور ساتھ ہی سرکاری اسکولوں میں مہیا کی جانے والی مختلف سہولیات اور تعلیمی معیار سے واقف کروایا ۔
بعد ازاں مدرسہ ہٰذا میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں والدین کے ہاتھوں سے اسکول کے بچوں میں یونیفارم اور کتابیں تقسیم کی گئی۔ طلبہ کے والدین نے اسکول کے معیار تعلیم پر خوشی کا اظہار کیا اور صدر معلمہ اور دیگر اساتذہ کرام سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button