ایجوکیشن

ایس بی آئی کے کوئیز مقابلوں میں عادل آباد کی دو طالبات مدیحہ فردوس اور زیبا خانم کا بہترین مظاہرہ

عادل آباد۔27/جون(اردو لیکس)اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے بینک کے کاموں کے امور کے تعلق سے طلباء میں شعور بیداری پیدا کرنے کے لئے سرکاری اسکول نمبر 2 میں ایک کل ہند کوئیز مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔اس موقع پر گورنمنٹ ہائی اسکول بالک مندر اُردو میڈیم کے مدیحہ فردوس اور زیبا خانم نے کل ہند کوئیز مقابلوں حصہ لیتے ہوئے اردو میڈیم کے زمرے میں انعام حاصل کیا

 

۔طلباء کو توصیفی سند کے ساتھ نقد انعام سے نوازا گیا ۔اس کوئیز مقابلوں میں نسیم شریف نے گائیڈ ٹیچر کی حیثیت سے شرکت کی ۔انعام حاصل کرنے پر محترمہ حور بانو ہیڈ مسٹریس اور تمام اساتذہ نے مدیحہ فردوس ، زیبا خانم اور گائیڈ ٹیچر نسیم شریف کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہارِ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button