تلنگانہ

تلنگانہ میں دسویں کے پیپر لیک ہونے کی افواہ درست ، تین ملازمین معطل _ تانڈور گورنمنٹ 1 اسکول سے پیپر لیک کرنے والا ٹیچر گرفتار

وقارآباد _ 3 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ میں دسویں کے امتحانات کے آغاز کے پہلے ہی  دن پیپر  لیک ہونے سے متعلق افواہیں سچ ثابت ہوئی ہیں اور اس سلسلے میں پولیس نے ایک ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پیپر لیک کیس کا معاملہ ابھی ٹھنڈا ہی نہیں ہوا کہ وقار آباد ضلع کے تانڈور میں دسویں جماعت کے تلگو مضمون کے پیپر لیک کی اطلاعات نے پوری ریاست  میں سنسنی پیدا کردی  ہے

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وقارآباد ضلع  کے تانڈور میں امتحان شروع ہونے کے سات منٹ بعد، تلگو کا سوالیہ پرچہ واٹس ایپ گروپس میں آگیا ۔ یہ پیپر  تانڈور کے چند گروپ میں آگیا اور کسی طرح میڈیا کے ہاتھوں لگ گیا اور مقامی میڈیا نے سوالیہ پرچہ لیک ہونے کی اطلاع دی ۔میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر پیپر لیک ہونے کا علم ہوتے ہی پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کو پتہ چلا کہ تانڈور گورنمنٹ  اسکول میں پیپر لیک ہوا ہے  پولیس کے اعلیٰ حکام نے اسکول پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ اسے سرکاری ٹیچر بندیپا کے فون سے واٹس ایپ پر شیئر کیا گیا تھا۔ فی الحال  ٹیچر پولیس کی حراست میں ہے۔

 

پولیس پیپر لیک ہونے پر بندپا سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔   پولیس نے پیپر لیک ہونے کی خبر کی تصدیق کر دی۔ دوسری طرف ڈی ای او رینوکا دیوی نے اسی مسئلہ پر کلکٹر نارائن ریڈی سے ملاقات کی۔اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

دسویں کے سوالیہ پرچہ کے لیک ہونے کے معاملے میں  محکمہ تعلیم نے تین افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔ محکمہ تعلیم نے وقارآباد کے ضلع کلکٹر کو اس معاملے پر رپورٹ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس واقعہ میں ممتحن، سپرنٹنڈنٹ اور ڈپارٹمنٹل افسر کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے اعلان کیا کہ ان تینوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کر کے انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button