جنرل نیوز

بی آر ایس رکن کونسل ایل رمنا کے والد ایل جی رام کا انتقال

جگتیال _ 4 جولائی ( اردولیکس) متحدہ ریاست آندھراپردیش کے  سابق وزیر و  بی آر ایس رکن کونسل ایل رمنا کے والد ایل جی رام کا انتقال ہوگیا۔ جگتیال سے تعلق رکھنے والے ایل جی رام کا شمار شہر کی معروف شخصیت میں ہوتا تھا جگتیال بس اسٹینڈ کے قریب ان کے نام سے ہی ایک لاڈجنگ ہے جو جگتیال کہ سب سے پہلی لاج بتائی جاتی ہے

جگتیال کے اروند نگر میں واقع ایل رمنا کے مکان میں ایل جی رام کی نعش کو آخری دیدار کے لیے رکھا گیا ہے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ایل رمنا سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں پرسہ دیا۔ چیف منسٹر چندرشیکھرراو۔صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈ کئی ریاستی وزرا نے فون پر ایل رمنا کو پرسہ دیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button