نیشنل

بریکنگ نیوز: راہل گاندھی کی سزا پرروک لگانے کی درخواست خارج، ہائیکوٹ نے نچلی عدالت کے فیصلہ کو رکھا برقرار

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو گجرات کی عدالت سے جھٹکہ لگا ہے۔ ‘مودی سر نیم ‘ مقدمہ میں ان کے تبصروں سے متعلق ہتک عزت کے معاملے میں گجرات ہائی کورٹ نے ان کوسنائی گئی سزا پر روک لگانے کے لیے دائر درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں سیشن کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

 

دراصل 2019 میں کرناٹک میں لوک سبھا انتخابات کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی سے متعلق ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ ہتک عزت کا مقدمہ درج ہونے کے بعد راہل گاندھی کو 23 مارچ کو اس کیس میں قصوروار پایا گیا اور انہیں دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔ تاہم عدالت نے انہیں فوری طور پر ضمانت دے دی۔ راہول گاندھی کی پارلیمنٹ میں رکنیت کو سزا کے دوسرے دن عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت منسوخ کر دیا گیا تھا۔ کانگریس پارٹی نے راہول گاندھی کی رکنیت منسوخ کرنے کے لیے ملک بھر میں تحریک شروع کردی۔

 

یہی نہیں راہل گاندھی کو رکنیت ختم ہونے کے بعد سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا۔ راہل گاندھی نے بھی اس کے بعد اپنا گھر خالی کر دیا اور اپنی ماں سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر رہنے چلے گئے۔ ساتھ ہی کانگریس نے کہا کہ راہل کو یہ سزا اڈانی معاملے پر حکومت کو گھیرنے کے لیے دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button